کسٹمز کی ایئرپورٹ پر کارروائی منشیات برآمد،ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز جے آئی اے پی کلکٹریٹ نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیپاچر لاو¿نج پر تعینات عملے نے سلام ائر کی فلائٹ OV 292 کراچی سے دوحا براستہ مسقط جانے والے عبد الرحمان نامی مسافر کے قبضہ سے 1کروڑ روپے مالیت کی کرسٹل منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر کے مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔منشیات کو ملزم نے انتہائی مہارت سے اپنے ٹرالی بیگ میں کاربن پیپر میں لپیٹ کرآیوڈیکس لگا کر اسکینگ مشین سے پوشیدہ کرلیا تھا ۔