آرٹیکل 370کشمیر کیلئے خودمختاری کی ضمانت ، وادی کے حالات پر تشویش ہے: سعودی عرب
جدہ(آئی این پی) سعودی عرب نے کہا ہے تنازع جموں وکشمیر کا پرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں نکالا جائے،پاکستان اور بھارت جموں وکشمیر کا تنازع پرامن طریقے سے حل کریں،خطے میں امن واستحکام کی حفاظت اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ العر بیہ ڈاٹ نیٹ پر شائع شدہ خبر کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے ریاض میں سعودی دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار کا بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب جموں و کشمیر کے موجووہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے، جس کی وجہ بھار تی دستور آئین کے آرٹیکل 370کی منسوخی ہے۔ آرٹیکل 370جموں وکشمیر کیلئے خودمختاری کی ضمانت ہے۔سعودی عرب نے جموں وکشمیر کے حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ز ور دیا متعلقہ بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق تنازع کا پر امن طریقے سے حل نکالا جائے۔ متعلقہ فریق خطے میں امن و استحکام کی حفاظت اور کشمیریوں کے مفادات کا لحاظ کریں۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔
سعودی عرب