بھارت سامان لے جانے والے افغان تجارتی ٹرکوں کو واہگہ بارڈر پر روک دیا گیا

بھارت سامان لے جانے والے افغان تجارتی ٹرکوں کو واہگہ بارڈر پر روک دیا گیا

  

لاہور(این این آئی)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد واہگہ کے راستے افغان تجارت بھی معطل کر دی گئی، افغانستان سے آنے والے تجارتی ٹرکوں کو واہگہ باڈر پر روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے اثرات دونوں ممالک کی تجارت پر بھی پڑے ہیں ۔ گزشتہ روز افغانستان سے آکر واہگہ کے راستے بھارت جانے والے تجارتی ٹرکوں کو واہگہ باڈر سے پیچھے ہی روک دیا گیا۔ ڈرائیوروں کے مطابق ٹرکوں میں خشک میوہ جات ہیں جو بھارت جانے ہیں۔ انہیں پیشگی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ انہیں بھارت جانے سے روک دیا جائے گا۔

واہگہ بارڈر

مزید :

صفحہ اول -