پنجاب، خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے
لاہور/پشاور (آ ئی این پی)خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی،وفاقی دارالحکومت،راولپنڈی سمیت صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواکے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا رد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، ڈسکہ،میانوالی، عیسی خیل،پپلاں، حجرہ شاہ مقیم، کالا باغ،جھنگ،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، مردان بنوں، ایبٹ آباد،چارسدہ،دیربالا،مالاکنڈ اور کوہاٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 226 کلومیٹر اور مرکز افغانستان کا پہاڑی علاقہ تھا۔
زلزلہ