378 پاکستانیوں کے بیرون ملک پانچ ارب ڈالر اثاثوں کا سراغ لگایا ، شبر زیدی 

378 پاکستانیوں کے بیرون ملک پانچ ارب ڈالر اثاثوں کا سراغ لگایا ، شبر زیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے کہا ہے کہ 378 پاکستانیوں کی بیرون ملک پانچ ارب ڈالرمالیت کے اثاثوں کا سراغ لگایا گیا ہے،247افراد کے کیسزکمشنرکوتحقیقات کیلئے بھجوائے گئے ہیں جن پراکتوبر کے آخرتک فیصلہ کردیا جائیگا۔ اسد عمرکی زیرصدارت ہونے والی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کوچیئرمین ایف بی آرشبر زیدی نے بتایا کہ گذشتہ سال اٹھائیس ممالک سے پاکستانیوں کیاثاثوں کی تفصیلات فراہم کیں جبکہ اس سال اسی ممالک سے معلومات ملیں گی انھوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارت سے مکمل معلومات حاصل نہیں ہوسکیں تاہم کوشش کی جا رہی ہے کہ اقامہ رکھنے والوں کی مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں انھوں نے بتایا کہ مجموعی طورپر ایک ہزارنوسو اسی افراد کے غیرملکی اثاثہ جات کی معلومات ملیں تاہم ان میں سے 378افراد ایسے ہیں جن کہ بینک اکاونٹس میں دس لاکھ ڈالرسے زائد مالیت کی رقم تھی جس پران افراد کیخلاف تحقیقات شروع کی گئیں۔انھوں نے کہا کہ کئی افراد نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھا لیا اورنواگست تک جو لوگ گوشوارے نہیں جمع کروائیں گے ان کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔کمیٹی نے زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی تحقیق کیلئیپانچ ارب روپے کا فنڈ قائم کرنے کی سفارش کی کمیٹی نے کھاد پرگیس سیس ختم کرنیکی تجویزپرجلد فیصلہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
شبر زیدی 

مزید :

صفحہ اول -