الیکشن کمیشن،مسلم لیگ(ن) کے پارٹی انتخابات کیخلا ف تمام درخواستیں مسترد
اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ(ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کردیں،جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف 3 الگ الگ درخواستوں کی سماعت کی۔ مسلم لیگ (ن)کے مرکزی انتخابت کے خلاف لیگی رہنما شجاع الرحمان ملک جبکہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف اصغر مری اور اشرف ساگر نے درخواستیں دائر کی تھیں،درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ کئی برسوں سے مسلم لیگ(ن)کی جنرل باڈی کا اجلاس ہی نہیں ہوا جبکہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بھی انتہائی کم تھا،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسلم لیگ(ن)کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کردیں۔
درخواستیں مسترد