پرائیو ٹائزیشن کمیشن کو سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنیکا حکم 

پرائیو ٹائزیشن کمیشن کو سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنیکا حکم 

  

اسلام آباد (این این آئی) کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے نجکاری کمیشن کو سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ جمعرات کو مشیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اور کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نجکاری کمیشن کوآئندہ اجلاس سے قبل دس سرکاری اداروں کیلئے فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہاحکومت نجکاری پروگرام پر عملدرامد کیلئے پرعزم ہے۔پا کستا ن نیشنل شپنگ کارپوریشن،پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ نجکاری کی لسٹ سے نکالنے کی منظوری دی گئی، ای سی سی نے کپاس کی بنیادی قیمت کے تعین کیلئے پرائس ریویو کمیٹی تشکیل بھی دیدی،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں گندم کے ذخائراور مارکیٹ میں موجودگی کے اعدادوشمار کابھی جائزہ لیا،ای سی سی میں گیس کی قیمتیں کم ہونے کے بعد روٹی کی قیمت کا جائزہ لیا گیاجس فیکڑ کو بنیاد بنا کر رو ٹی کی قیمت بڑھائی گئی تھی حکومت نے اسکو واپس پرانی سطح پر بحال کیا۔ ای سی سی نے کہااب زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے کا کوئی جواز نہیں، صوبائی و ضلعی افسران و ذمہ داران کو روٹی کی قیمت پرانی سطح پر بحالی کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔

ای سی سی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -