مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تبدیلیوں پر تشویش ہے،ملائیشین وزیر اعظم

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تبدیلیوں پر تشویش ہے،ملائیشین وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور(آن لائن) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کے آفس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ تنازع کے تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔ ملائیشیا کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تبدیلیوں پر تشویش ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملائیشیا یقین رکھتا ہے کہ مذاکرات ہی اس دیرینہ تنازع کے پرامن حل کا راستہ ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر 5 اگست کو ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ٹیلی فونک گفتگو میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتِ حال سے آگاہ کیا۔مہاتیر محمد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا اس معاملے میں چاہتا ہے کہ فریقین اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کی پاسداری کریں تاکہ عالمی امن کو برقرار رکھا جا سکے۔
 مہاتیر محمد 

مزید :

صفحہ اول -