سندھ حکومت کا علی زیدی کو بم پروف گاڑی رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

  سندھ حکومت کا علی زیدی کو بم پروف گاڑی رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

  

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے وزیر جہاز رانی و بندرگاہ علی حیدر زیدی کو لاحق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بم پروف گاڑی رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پولیو پروگرام کے فوکل پرسن بابر عطا کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے چاروں صوبوں کو لیٹر ارسال کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علی حیدر زیدی کو بم پروف گاڑی رکھنے کا اجازت نامہ دلانے کیلئے وزارت داخلہ نے حکومت سندھ کو2بار لیٹر ارسال کئے تھے۔ لیٹر ملنے پر محکمہ داخلہ نے قانون کے مطابق پولیس رینجرز اور دیگر حساس اداروں سے رپورٹ طلب کی تھی جس پر بعض اداروں نے علی حیدر زیدی کو سیکورٹی خدشات لاحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

علی زیدی

مزید :

صفحہ اول -