سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید 27 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے

  سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید 27 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے

  

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید 27 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس عظمت سعید کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس اسی دن ساڑھے گیارہ بجے سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ فل کورٹ ریفرنس میں ججز سمیت سینئر وکلا شریک ہونگے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے سپریم کورٹ میں لگ بھگ 7سال خدمات انجام دی ہیں۔ اس دوران انہوں نے مشہور زمانہ پاناما مقدمے سمیت لاتعداد مقدمات کی سماعت کے بعد اہم فیصلے دیے ہیں۔

ریٹائر

مزید :

صفحہ اول -