کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی،عرفان صدیقی آج عدالت میں پیش ہوں گے

    کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی،عرفان صدیقی آج عدالت میں پیش ہوں گے

  

اسلام آباد (این این آئی)معروف کالم نگار،اُستاد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خصوصی مشیر عرفان صدیقی (آج) جمعہ 9 اگست 2019ء کو اسسٹنٹ کمشنر رمنا و مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش ہوں گے۔انہیں 26جولائی کی رات کو قانون کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،جیل بھیج دیا گیاتھا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے واقعہ کا نوٹس لینے پر اتوار 28جولائی 2019ء کو چھٹی کے دن اسسٹنٹ کمشنر رمنا و مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے علی الصبح ان کی ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کردیا تھا، اور مزید کارروائی کیلئے 9اگست 2019ء کی تایخ مقرر کی گئی تھی۔

کرایہ داری

مزید :

صفحہ اول -