عمران خان نے مودی کو شمیر تحفے میں دیدیا، انڈیا سے چھین لینگے: فضل الرحمن 

عمران خان نے مودی کو شمیر تحفے میں دیدیا، انڈیا سے چھین لینگے: فضل الرحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور، سکھر(آئی این پی،آن لائن) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیربھارت کا حصہ نہیں ہے، ہندوستان کے حالیہ فیصلے نے تمام بین الاقوامی دستاویزات اور معاہدات کی نفی کی ہے، کشمیر کے حوالے سے ہمارے حکمرانوں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، مودی نے انتخابی مہم کے دوران کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، ہمارے کپتان نے مودی کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔جمعرات کو مولانا فضل الرحمان نے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ، مجلس شوری اور ضلعی امراو نظا کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال، حکومت کی پالیسیوں، اسلام آباد دھرنا، صوبہ بھر کے اضلاع کے دورہ اور دیگر اہم امور سے متعلق غور و غوض کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام آج ملک بھرمیں کشمیریو ں کیسا تھ اظہاریکجہتی اوربھارتی حکومت کے فیصلے کیخلاف احتجاج کرے گی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے ایک سال سے مسلسل جاری ملین مارچ اور اسلام آباد دھرنے سے متعلق ایم تفصیلات سے شرکائے اجلاس کو آگاہ کیا اجلاس میں اسلام آباد آزادی مارچ اور یوم یکجہتی کشمیر کے لیے بھی حکمت عملی طے کی گئی۔اجلاس میں اضلاع کے عہدیداراوں نے اسلام آزادی مارچ کے لیے ہر قسم کی جانی مالی قربانی دینے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے سنیئر رہنماؤں مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد، مولانا عبدالحق مہر و دیگر سے اسلام آباد سے ٹیلیفونگ گفتگو کے دوران کہاکہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم کا امریکہ دورہ عالمی سامراجی قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے تھا، مودی کا کشمیر کے حوالے سے حالیہ اقدام اسی سلسلے کی کڑی ہے، کپتان نے ٹرمپ کے ہاتھوں کشمیر اور فلسطینیوں کا سودا کر دیا اور امت ملسمہ کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے، حکمرانوں کا بھارت کے خلاف احتجاج برادران یوس کا واویلہ ہے، جوجودہ حالات میں اسلام آباد کا لاک ڈاؤن کرنے کی ضرور ت اور بڑھ گئی ہے مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں بلکہ کاسدلیسی حکومت شروع دن سے اسی ڈگر پر جا رہی تھی عمران نے مودی کو کشمیر گفٹ میں دے دیا ہے مگر یہ سودا کشمیری عوام قبول کرینگے اور نہ ہی پاکستان قوم، ہم مودی انڈیا سے کشمیر چھین لینگے مگر اس کیلئے اسلام آباد کو یہودی ایجنٹوں سے چھیننا ہی پڑیگا کیونکہ کشمیر کا راستہ اسلام آباد سے جاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا مودی سرکار نے انتخابی مہم کے دوران آرٹیکل 370کو ہدف کرنے اور کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کا واضح اعلان کیا تھااور ہمارے حکمران انکی کامیابی کی صورت میں کشمیر کے مسئلہ حل کرنے کی نوید سنا رہے تھے۔ اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطا الحق درویش نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اجلاس میں تمام اضلاع اور قبائل تنظیموں کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ آج بروز جمعہ 9اگست کو صوبہ بھر اور قبائل علاقوں میں ہندوستانی حکومت کے کشمیر ی عوام پر مظالم  اور حالیہ فیصلے کے خلاف اجتماعی ریلیوں کا اہتمام کریں اور خطبات جمعہ کے موقع پر کشمیر ی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستانی حکومت کے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ 


 مولانا فضل الرحمان

مزید :

صفحہ اول -