پلاستک کی تھیلیوں پر پابندی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا: مرتضی وہاب 

    پلاستک کی تھیلیوں پر پابندی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا: مرتضی وہاب 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مشیر ماحولیات و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا پلاسٹک کی تھیلوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان پابندی کا اطلاق رواں برس یکم اکتوبر سے ہوگا۔ صوبے بھر میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔صوبا ئی مشیر نے کہا کہ پابندی کا فیصلہ محکمہ ماحولیات حکومت سندھ نے کیا ہے۔ محکمہ ماحولیات نے پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال کے سدباب کے لئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے محکمہ ماحولیات کے تحت عوام میں کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے جا ئیں گے۔ مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کلفٹن تین تلوار پر شہریوں میں کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے۔شہریوں کی جانب سے محکمہ ماحولیات کی مہم کی پذیرائی شہر کے مختلف علاقوں میں کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے جائینگے۔کپڑے کے تھیلوں کی تقسیم کا مقصد پلاسٹک کی تھیلوں کا استعمال روکنا ہے۔کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام اس آگاہی مہم میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔ کی پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والے کارخانے داروں، دکانداروں اور قومی میڈیا سے بھی تعاون کی اپیل کارخانے داروں، دکانداروں اور میڈیا کے تعاون کے بغیر مہم کا کامیابی سے ہمکنار ہونا ممکن نہیں۔  اپنے بہتر مستقبل کے لئے سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔ پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال پہلے سے ممنوع ہے ہم اس پر عملدرآمد کروانا چاہتے ہیں۔ یکم اکتوبر کے بعد قانون حرکت میں آئیگا۔ پابندی کے اطلاق کے بعد ممنوعہ پلاسٹک کی تھیلیاں استعمال، بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہیں۔کراچی کے پچاس فیصد سے زائد برساتی نالے چوک ہونے کی ایک وجہ پلاسٹک کی تھیلیاں ہیں۔ سندھ حکومت کے ترجمان مشیر  قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ دہلی کالونی پہنچ گئے صفائی مہم کا جائزہ لیں گے۔ دہلی کالونی کینٹونمنٹ کا علاقہ ہے یہاں بھی سندھ حکومت کے تحت صفائی مہم جاری ہے کیو نکہہم عوا م کی بلا تفریق خدمت کر رہے ہیں۔ 

مزید :

صفحہ اول -