لبنان، کم عمری کی شادی کیخلاف ہزاروں عورتوں،مردوں کا مظاہرہ

  لبنان، کم عمری کی شادی کیخلاف ہزاروں عورتوں،مردوں کا مظاہرہ

بیروت(آئی این پی/شِنہوا) لبنان میں ہزاروں افراد نے کم عمر بچوں کی شادی  کا قانون روکنے کے لیے  زبردست مظاہرہ کیا۔شدید بارش کے باوجود ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے  اس قسم کے قانون کو  روکنے کی  حمایت کی۔  اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پروگریسیو ویمن یونین کی ارکان نے کہا  کہ وقت آگیا ہے کہ بچوں کی شادی کے قانون کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے۔کیونکہ یہ صرف بچوں کا نہیں خواتین کے حقوق کا بھی معاملہ ہے اس لیے  انسانی حق کو اچھے طریقے سے بہتر بنایا جائے۔مظاہرے کے اہتمام لبنانی ڈیموکریٹک ویمن گیدرنگ نے کیا تھا۔ جبکہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی اتحاد  سمیت  57 این جی اوز نے بھی اس  مظاہرے میں شرکت کی۔ کم عمر بچوں کی شادی بارے قانون مارچ2017میں متعارف کرایا گیا تھا۔ لیکن ایک سال بعد نئے انتخابات میں  منتخب  ہونے والی پارلیمنٹ نے  اس پر کوئی کاروائی نہیں کی۔

مزید : عالمی منظر