ڈالر سستا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹربینک میں کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی ہلکی پھلکی بہتری کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میںڈ الر کی قدر میں دس پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 25 پیسے سے کم ہو کر 158 روپے 15 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 30 ہزارکی نفسیاتی حد بھی کھو چکا ہے تاہم آج کاروبار کا آغاز ہو ا تو انڈیکس میں 97 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انڈیکس 29 ہزار 835 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔