چوہدری شوگر ملز کیس ، کمرہ عدالت میں وکلاءنے مریم نواز کے ساتھ ایسا کام کرنا شروع کر دیا کہ احتساب عدالت کے جج برہم ہو گئے

چوہدری شوگر ملز کیس ، کمرہ عدالت میں وکلاءنے مریم نواز کے ساتھ ایسا کام کرنا ...
چوہدری شوگر ملز کیس ، کمرہ عدالت میں وکلاءنے مریم نواز کے ساتھ ایسا کام کرنا شروع کر دیا کہ احتساب عدالت کے جج برہم ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آں لائن )نیب لاہور نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف کو جسمانی ریمانڈ لینے کیلئے احتساب عدالت میں پیش کر دیاہے جہاں وکلاءکے مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بنانے پر جج نے برہمی کا اظہار بھی کیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے مریم نوازشریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا تاہم آج انہیں احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے ۔مریم نواز کمرہ عدالت میں پہنچیں تو وہاں وکلاءنے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوانا شروع کر دیں جس پر جج احتساب عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔
نیب کی جانب سے عدالت میں مریم نواز کے پندرہ روز ہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی ہے ، نیب پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ مریم نواز کو دو مرتبہ نیب آفس طلب کیا گیا تھا ، مریم نواز کے اکاﺅنٹ سے مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں ۔ عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس کیا مواد ہے جو مریم نواز کو طلب کیا گیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -