”کوئی بھی ٹی وی چینل یہ چیزیں نشر نہیں کرے گا“پیمرا نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

”کوئی بھی ٹی وی چینل یہ چیزیں نشر نہیں کرے گا“پیمرا نے ہدایت نامہ جاری کر ...
”کوئی بھی ٹی وی چینل یہ چیزیں نشر نہیں کرے گا“پیمرا نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیمرا نے ہر قسم کا بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیاہے کہ بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی ہو گی ، بھارتی کلپس ، گانے ، نیوز رپورٹ میڈیا پر نشر نہیں کی جائیں گی جبکہ بھارتی تجزیے اور گفتگو نشرکرنے پر بھی پابندی ہو گی ۔ پیمرا کا کہناتھا کہ چینلز بھارتی صحافی ، سیاستدان ، سلیبرٹی کو ٹاک شو میں مدعو نہیں کریں گے اور عملدرآمد میں کوتاہی پیمرا ہدایت نامے اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہو گی ۔

مزید :

قومی -