وہ ملک جس نے فلسطین میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کردیا

وہ ملک جس نے فلسطین میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کردیا
وہ ملک جس نے فلسطین میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی +غزہ(این این آئی+آئی این پی)جمہوریہ نکارا گوا نے فلسطینی مملکت میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بتایا کہ ان کی سفارتی کوششوں سے نیکارا گوا نے فلسطین میں اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔فلسطین کی سرکاری نیوزی ایجنسی کے مطابق نیکارا گوا نے مازن خفش کو فلسطین میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ مازن خفش ایک فلسطینی نژاد شہری ہیں جن کا آبائی خاندان غرب اردن کے نابلس شہر میں آباد ہے۔ادھرغزہ میں ایک سال کے دوران 266فلسطینی مظاہرین شہید ہوئے۔ان میں 50فلسطینی بچے ،6عورتیں اور 1بوڑھا مرد شامل ہے جبکہ محکمہ صحت کے 3اہلکار اور2صحافی بھی احتجاجی مظاہروں کے دوران شہید ہوئے۔فلسطین کی وزارت صحت نے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس دوران30398افراد زخمی ہوئے۔جن میں سے 16027کو ہسپتال منتقل کیا گیا ان میں سے 536شدید زخمی تھے وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ اسی مدت کے دوران 2اسرائیلی سپاہی بھی ہلاک ہوئے۔غزہ کی پٹی سے اسرائیلی بستیوں کے لیے 1963 غبارے چھوڑے گئے۔جن کے باعث 8ہزار ایکٹر رقبے میں آگ لگی جبکہ 1233راکٹ اور600بارودی مواد بھی پھینکا گیا۔علاوہ ازیںمقبوضہ فلسطینی علاقے غرب آردن میں ایک یہودی بستی کے باہر ایک اسرائیلی فوجی کی نعش ملی ہے۔ یہ یہودی آبادی فلسطینی شہر ہیبرون کے قریب واقع ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس فوجی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس فوجی کو بظاہر اغوا کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔ فوجی بیان میں تاہم اس طرح کی کوئی تفصیل نہیں دی گئی اور نہ ہی قتل کے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے۔