کوئٹہ میں خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت ہو گئی

کوئٹہ میں خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت ہو گئی
کوئٹہ میں خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت ہو گئی

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں رواں سال رمضان المبارک میں ہونے والے خود کش حملے کے ملزم کی شناخت ہو گئی، حملہ آور کا تعلق نوشکی سے بتایا جاتا ہے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہزار گنجی خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، خود کش حملے میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے نوشکی کے نوجوان کی شناخت اسامہ ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔حملہ آور اسامہ کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے عمل میں آئی ہے۔کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں رواں سال رمضان المبارک میں 13 اپریل کو خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہوئے تھے۔سی ٹی ڈی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں گرفتاریاں متوقع ہیں، ملزم کا قریبی عزیز سریاب روڈ پر پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -