قیدیوں کی 4 ماہ کی سزا معاف، اعلان ہوگیا

قیدیوں کی 4 ماہ کی سزا معاف، اعلان ہوگیا
قیدیوں کی 4 ماہ کی سزا معاف، اعلان ہوگیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سزا یافتہ قیدیوں کی عیدالاضحیٰ اور 14 اگست کی خوشی میں سزائیں معاف کردیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید الاضحیٰ کی خوشی میں سزا یافتہ قیدیوں کی 60 دن کی سزا معاف کردی اور اسی طرح 14 اگست کی خوشی میں بھی سزا یافتہ قیدیوں کی 60 یوم کی سزا معاف کردی۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اس حساب سے سزا یافتہ قیدیوں کی 4 ماہ کی سزائیں معاف کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سزا کی معافی کا اطلاق ملک کے خلاف سازش، دہشتگردی، جاسوسی، زنا، قتل، اغوا، ڈکیتی کے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس خصوصی سزا کی معافی پر فائدہ اٹھانے والے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ مجھےامید ہے کہ سزا میں رعایت ملنے والے قیدی اپنی زندگی میں بہتری لائیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -