”قومی ٹیم کیلئے ”کوچنگ سٹاف“ درکار ہے“ پی سی بی نے اشتہار جاری کر دیا

”قومی ٹیم کیلئے ”کوچنگ سٹاف“ درکار ہے“ پی سی بی نے اشتہار جاری کر دیا
”قومی ٹیم کیلئے ”کوچنگ سٹاف“ درکار ہے“ پی سی بی نے اشتہار جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کی اسامیوں کیلئے اشتہار جاری کر دیا ہے اور خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اشتہار میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، بیٹنگ، باﺅلنگ سمیت سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی علیحدہ پوزیشنز کیلئے 23 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

اشتہار میں اہلیت و دیگر تفصیلات درج نہیں اور پی سی بی کی ویب سائٹ دیکھنے کا کہا گیا ہے مگر آخری اطلاعات تک وہاں اس حوالے سے کچھ بھی موجود نہ تھا۔گزشتہ دنوں بورڈ نے مکی آرتھر سمیت پورے کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کیلئے نئے کوچز کا تقرر کرنا ہوگا جبکہ حکام کی اولین ترجیح غیرملکی کوچ ہی ہے البتہ اگر کوئی موزوں امیدوار نہ ملا تو کسی پاکستانی کا ہی تقرر کر دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -