پی سی بی کی جانب سے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے اعلان کے بعد مکی آرتھر کو ایک اور جھٹکا لگ گیا

پی سی بی کی جانب سے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے اعلان کے بعد مکی آرتھر کو ایک ...
پی سی بی کی جانب سے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے اعلان کے بعد مکی آرتھر کو ایک اور جھٹکا لگ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ تو کر لیا ہے لیکن اب انہیں انگلش ٹیم کی کوچنگ ملنے کی امیدیں بھی دم توڑنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای ی بی) کسی ٹھنڈے دل و دماغ کے مالک کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں ہے،انگلینڈ کو فاتح ورلڈکپ بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ٹریور بیلس آئندہ ماہ کے وسط میں ایشز سیریز مکمل ہونے کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کو جوائن کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جذباتی پن کی وجہ سے مکی آرتھر کو انگلش ٹیم سے وابستہ کرنے کے امکانات نہیں،پہلے سے ہی انگلینڈ کے کوچنگ سٹاف میں شامل کرس سلور ووڈ پہلی، آسٹریلوی اینڈریو میکڈونلڈ دوسری ترجیح ہوں گے۔ دوسری جانب سری لنکا کی کوچنگ ریس سے بھی مکی آرتھر اب باہر ہو گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -