پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کیلئے راہیں کھلنے کا امکان روشن، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کیلئے راہیں کھلنے کا امکان روشن، پاکستانیوں ...
پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کیلئے راہیں کھلنے کا امکان روشن، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کیلئے راہیں کھلنے کا امکان روشن ہوگیا کیونکہ سری لنکن سیکیورٹی وفد نے کراچی کے بعد لاہور میں بھی انتظامات کا جائزہ لے لیا ہے اور ابتدائی طور پر وہ سے مطمئن دکھائی دے رہے ہیں تاہم ٹیم کے دورے کا حتمی فیصلہ سری لنکن کرکٹ بورڈ ہی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اکتوبر میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کی ہوم گراؤنڈز پرمیزبانی کا خواہاں ہے، انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکن سیکیورٹی وفد نے بدھ کو کراچی کا دورہ کیا تھا،اب گزشتہ روز مہمانوں کو لاہور میں اس حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی، وفد نے پہلے سیف سٹی کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی سسٹم کا جائزہ لیا، دوسرے مرحلے میں اسے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کرایا گیا،پھر روٹ کی سیکیورٹی پر بریفننگ دی گئی۔

اس موقع پر وفد کے سربراہ موہن ڈی سلوا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لینے یہاں آئے ہیں، لاہور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے ملاقات ہو گئی اور ہم سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد میں لینے پر پی سی بی کے شکر گزار ہیں ، وطن واپس جا کر اپنی رپورٹ سری لنکن بورڈ کو پیش کریں گے جس کے بعد ٹیم کے دورے کا فیصلہ ممکن ہوسکے گا۔

مزید :

کھیل -