تنخواہوں میں اضافے کے بعد اب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کتنی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

تنخواہوں میں اضافے کے بعد اب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کتنی رقم ملے گی؟ تفصیلات ...
تنخواہوں میں اضافے کے بعد اب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کتنی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز 19 کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا اور اسً مرتبہ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کٹیگری اے میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ کیٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں جبکہ کیٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری کو رکھا گیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے ”روزنامہ جنگ“ کے مطابق گزشتہ سال ’اے‘ کیٹیگری میں ایک کھلاڑی کو ماہانہ تقریباً 8 لاکھ روپے ملے تھے لیکن اس بار یہ رقم بڑھا کر 11 لاکھ روپے سے زیادہ کر دی گئی ہے۔’بی‘ کیٹگری کے کھلاڑی کو تقریباً 8 لاکھ روپے اور ’سی‘ کیٹگری کے کھلاڑی کو پانچ لاکھ75ہزار روپے سے زیادہ ملیں گے۔

مزید :

کھیل -