مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا پانچواں دن، مزید 600 افراد گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا پانچواں دن، مزید 600 افراد گرفتار
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا پانچواں دن، مزید 600 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (ویب ڈیسک) بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پانچویں روز بھی کرفیو جاری ہے جب کہ بھارت نے مزید 600 سے زائد سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔پانچ روز قبل نریندر مودی کی حکومت نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر دیا تھا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر کرفیو نافذ ہے تاہم بھارتی اقدام کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف مقامات پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 مظاہرین شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق بدستور اپنے گھریا جیل میں نظربند ہیں جب کہ وادی میں پولیس اسٹیشن اور جیل بھر جانے کے باعث مزید گرفتار کیے گئے 560 کارکن سری نگر، بارہ مولا، گریز اور دیگر علاقوں میں بنائے گئے عاضی عقوبت خانوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 2 درجن سے بھی زائد کشمیری حریت کارکنان کو سری نگر سے گرفتار کر کے بھارتی ریاست اترپردیش کے آگرہ سینٹرل جیل میں منتقل کردیا ہے۔اس مرتبہ بھارت نے اپنے کٹ پتلی رہنماؤں فاروق عبداللہ، عمرعبداللہ، محبوبہ مفتی اور سجاد لون کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔دوسری جانب لداخ کے ضلع کارگل میں بھی احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔وادی میں احتجاج کو روکنے کے لیے ٹی وی چینلز، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔