”عمران خان تو بھی سن لے ، میرے ۔ ۔ ۔ “داماد کی گرفتاری کے بعد راناثناءاللہ کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں

”عمران خان تو بھی سن لے ، میرے ۔ ۔ ۔ “داماد کی گرفتاری کے بعد راناثناءاللہ کی ...
”عمران خان تو بھی سن لے ، میرے ۔ ۔ ۔ “داماد کی گرفتاری کے بعد راناثناءاللہ کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رانا ثناءاللہ کی عدالت پیشی کے موقع پر ان کے داماد کی گرفتاری کے معاملے میں رانا ثناءاللہ کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”عمران خان تو بھی سن لے میرے کسی بچے کو آج کوئی نقصان ہوا،آج تو نے میرے پیٹ پر ہاتھ ڈالا، بچوں کو کچھ ہوا تو تیر ا کچھ نہیں رہنے دوں گی ،فیصل آباد آرہی ہوں ، جو کرنا ہے ، کرلے “۔ اپنے ویڈیو پیغام میں نبیلہ ثنا اللہ نے کہا کہ ”میں آج راناثناءاللہ کی اہلیہ نہیں بلکہ شہریار کی ماں بات کررہی ہوں، وہ آج رانا صاحب کی پیشی پر گیا تھااور جس طرح ڈاکٹرفہداٹھا کر لے کرگیا، دھکے دے کر مارمار کر لے کر گیا، خدا کو نہ بھولیں، میں اس کی ماں ہوں اور پیچھے آرہی ہوں، چھوٹی سی آنچ بھی آئی تو میں تیری بوٹیاں اپنے ہاتھوں سے کروں گی ، میسج اس لیے دے رہی ہوں کہ دس دفعہ فون کیا مجھ سے بات کریں“۔ادھر شہبازگل نے کہاہے کہ احمد شہریار فیصل آباد پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا اور لاہور پولیس کے تعاون سے گرفتار کیاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -