”ہمارے ٹیم میں اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ کھلاڑی۔۔۔“ نوکری ختم ہوتے ہی باﺅلنگ کوچ اظہر محمود بھی پھٹ پڑے، وہ کچھ کہہ دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

”ہمارے ٹیم میں اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ کھلاڑی۔۔۔“ نوکری ختم ہوتے ہی باﺅلنگ ...
”ہمارے ٹیم میں اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ کھلاڑی۔۔۔“ نوکری ختم ہوتے ہی باﺅلنگ کوچ اظہر محمود بھی پھٹ پڑے، وہ کچھ کہہ دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر اور باﺅلنگ کوچ اظہر محمود بھی نوکری ختم ہونے کے بعد پھٹ پڑے ہیں جن کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستانی کھلاڑیوں میں فٹنس کلچر بہت بڑا مسئلہ ہے اور چیزیں ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے، راتوں رات کچھ نہیں بدل سکتا۔

تفصیلات کے مطابق اظہر محمود نے کہا کہ ”بدقسمتی سے کرکٹ پنڈتوں کے مطابق ہم نے کارکردگی نہیں دکھائی لیکن ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس بہت بڑا مسئلہ ہے اور بہت بڑی تعداد میں کھلاڑی ان فٹ ہیں۔ ہماری فیلڈنگ، بیٹنگ اور باﺅلنگ میں بہتری آئی ہے۔ لوگوں کو وقت دینا چاہئے، آپ راتوں رات کچھ نہیں کر سکتے۔“

اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ”مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کیلئے کام کیا اور وہ بہت عرصے سے اس فیلڈ میں ہیں اور میرے خیال سے انہوں نے اچھا کام کیا ہے۔ مجھے مکی آرتھر کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا اور ہمارے درمیان بہترین تعلق تھا اور اگر وہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے اور مجھے ان کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو اس کے علاوہ آپ کو اور کیا چاہئے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ”مکی آرتھر بہت پرجوش اور جذباتی ہیں۔ وہ ہر کام 100 فیصد دل سے کرتے ہیں۔ میں نے ان کیساتھ کام کرتے ہوئے بہترین وقت گزارا ہے، ان سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میرے خیال سے وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ایک بہترین انتخاب تھے۔“

مزید :

کھیل -