لیگی کارکنوں پر تشدد قابل مذمت،نالائق حکومت عوامی غیض و غضب سے بچنے کیلئے اپوزیشن کیخلاف سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی :پرویز ملک

لیگی کارکنوں پر تشدد قابل مذمت،نالائق حکومت عوامی غیض و غضب سے بچنے کیلئے ...
لیگی کارکنوں پر تشدد قابل مذمت،نالائق حکومت عوامی غیض و غضب سے بچنے کیلئے اپوزیشن کیخلاف سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی :پرویز ملک

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدر او ر ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک نے نیب عدالت میں مریم نواز حمزہ شہباز رانا ثناء اللہ کی پیشی کے موقع پر ارکان اسمبلی اور پارٹی کارکنان پر پولیس تشددکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ کوئی ریاستی جبرکارکنوں کو اپنی قیادت اوررہنماوں سے یکجہتی سے نہیں روک سکتا،عمران نیازی ’نازی سوچ اور فسطائی اقدامات‘ کی علامت بن چکے ہیں۔

لاہورمیں میڈیا سےگفتگو  کرتے ہوئے پرویز ملک کا کہنا تھا کہ نالائق حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے اورخود کو عوام کی عدالت سے بچانے کے لئے اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات بنارہی ہے ، نااہل حکمرانوں کی تحریک انتقام چلانے والوں کو ماضی کی طرح ایک بارپھر مایوسی اور شرمندگی اٹھانا پڑے گی، نئے فسطائی حکومت ملک میں ون پارٹی رول قائم کرنا چاہتی ہے ،سچائی، مخالف رائے، اختلاف نظر اور دوسروں کے وجود سے موجودہ حکمران الرجک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لفظ سلیکٹڈ کے بعد یوم سیاہ کا لفظ بھی کٹھ پتلی حکومت کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے،جعلی حکمرانوں نے پانچ سال پنجاب اسمبلی کے سامنے ڈگڈی تماشا لگائے رکھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بد ترین آمریت ہے جہاں اپوزیشن کی زبان بندی کردی گئی ہے اور تمام چیلز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپوزیشن کی کسی سرگرمی کو اپنے چینل پر نہ دکھائیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -