’سمجھوتہ ایکسپریس کے بھارتی مسافر اپنے ساتھ شراب اور منشیات لاتے تھے‘ شیخ رشید نے یہ بات بتائی تو وفاقی کابینہ نے بڑا قدم اٹھالیا

’سمجھوتہ ایکسپریس کے بھارتی مسافر اپنے ساتھ شراب اور منشیات لاتے تھے‘ شیخ ...
’سمجھوتہ ایکسپریس کے بھارتی مسافر اپنے ساتھ شراب اور منشیات لاتے تھے‘ شیخ رشید نے یہ بات بتائی تو وفاقی کابینہ نے بڑا قدم اٹھالیا

  

ٓؒاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس کو بند کرنے کے فیصلے کی تائید کردی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند کرنے کے معاملے پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سمجھوتہ ایکسپریس سے روزانہ 50 سے 60 مسافر بھارت سے پاکستان آتے ہیں جو اپنے ساتھ شراب اور نشہ آور چیزیں لاتے ہیں۔ سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وفاقی کابینہ نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کے شیخ رشید کے فیصلے کی توثیق کردی۔

مزید :

قومی -