عمران خان کی موجودگی میں فواد چوہدری اور شیخ رشید کی لڑائی

عمران خان کی موجودگی میں فواد چوہدری اور شیخ رشید کی لڑائی
عمران خان کی موجودگی میں فواد چوہدری اور شیخ رشید کی لڑائی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مابین نوک جھونک ہوئی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل ہی شیخ رشید نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ فواد چوہدری کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کے فیصلے پر تنقید کا معاملہ وزیر اعظم کے علم میں لائیں گے۔ کابینہ کے اجلاس کے دوران سمجھوتہ ایکسپریس کا ذکر چھڑا تو فواد چوہدری نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کے فیصلے پر تنقید کی جس پر دونوں وزرا کی وزیر اعظم کی موجودگی میں نوک جھونک ہوئی۔

وزیر اعظم نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں وزرا کو چپ کرایا، بعد ازاں وفاقی کابینہ نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کرنے کے شیخ رشید کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

خیال رہے کہ شیخ رشید نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کیا تو اس پر فواد چوہدری نے ٹی وی پروگرام میں تنقید کی تھی۔ فواد چوہدری کی تنقید کا جواب ایک پریس کانفرنس میں دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ فواد چوہدری ان کی وزارت میں مداخلت سے باز رہیں۔

مزید :

قومی -