کرپشن کے باعث شریف خاندان کا جیلوں میں آنا جانا معمول بن گیا ،قوم لوٹ مار کی سیاست مسترد کر چکی:انصرمجید خان

کرپشن کے باعث شریف خاندان کا جیلوں میں آنا جانا معمول بن گیا ،قوم لوٹ مار کی ...
کرپشن کے باعث شریف خاندان کا جیلوں میں آنا جانا معمول بن گیا ،قوم لوٹ مار کی سیاست مسترد کر چکی:انصرمجید خان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے باعث شریف خاندان کا جیلوں میں آنا جانا معمول بن گیا ہے،شریف خاندان کے شہزادوں نے عوام کا اربوں روپیہ انتہائی بے دردی سے لوٹ،قوم شریف برادران اور ان کی لوٹ مار کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق صوبائی وزیر  محنت پنجاب انصرمجید خان نے کہا کہ کرپٹ شریف برادران نے ملک میں ہمیشہ نفرت کی سیاست کو پروموٹ کیا،قوم شریف برادران اور ان کی لوٹ مار کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے،نئے پاکستان میں چوروں لٹیروں نہیں بلکہ عمران خان جیسے ایماندار اور نڈرسیاستدانوں کی ضرورت ہے،وزیراعظم عمران خان سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ شہبازشریف نے اپنی نگرانی میں پوری ایمانداری سے پنجاب کے تمام اداروں کا بیڑا غرق کیا،زرداری کو مداری کہنے والاآج اپنی کرپشن بچانے کے لئے اسی کی جھولی میں بیٹھا ہے۔ انصرمجید خان نے کہا کہ مریم بی بی ابوبچاؤ مہم چلاتے چلاتے کرپشن کے ہاتھوں خود جیل میں عید منائیں گی،شریف برادران اور ان کے کرپٹ حواریوں نے ملک میں لوٹ مار کی بے مثال تاریخ رقم کی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -