آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات ، افغان امن عمل اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیا ل کیا گیا

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات ، افغان امن عمل اور علاقائی سکیورٹی پر ...
آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات ، افغان امن عمل اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیا ل کیا گیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نے ملاقات کی ، دوطرفہ تعاون اور سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

آئی ایس پی آر سے جار ی بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نے ملاقات کی ، اس موقع پر دوطرفہ تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ آرمی چیف اور افغان سفیر کے درمیان ملاقات کے دورا ن افغان امن عمل اور علاقائی سکیورٹی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امن عمل کیلئے طالبان اور امریکہ کے درمیان بات چیت کے کئی دور ہو چکے اور فریقین افغانستان میں امن کیلئے کوسی بریک تھرو کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان اس حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -