ملکی سلامتی ترجیح، پاکستان مسئلہ کشمیر پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا ، فردوس عاشق اعوان

ملکی سلامتی ترجیح، پاکستان مسئلہ کشمیر پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا ، ...
ملکی سلامتی ترجیح، پاکستان مسئلہ کشمیر پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا ، فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پا کستان کشمیر کے معاملے پر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا،وزیر اعظم نے کراچی کے نالوں کی صفائی کرنیوالے پاکستان کے بیٹو ں کیلئے سپیشل ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر خطے کی صورتحال سے کابینہ کو آگا ہ کیا ، پاکستان کشمیر کے معاملے پر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا ، پارلیمانی قرارداد کی روشنی میں مختلف فوکل گروپ بنادیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور پاکستان کسی بھی صورت میں مسئلہ کشمیر پر لچک نہیں دکھائے گا ۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کہ کراچی کے معاملے پر وزیر اعظم کوبریفنگ دی گئی ہے جس میں ان کوبتایا گیاہے کہ وہاں پر صفائی کے حوالے سے کیا چیلنجز درپیش ہیں؟وزیر اعظم نے کراچی کے نالوں کی صفائی کرنیوالے پاکستان کے بیٹو ں کیلئے سپیشل ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایف ڈبلیو او کی کراچی میں دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرخدمات سرانجام دینے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ملک کی بہتری اور سلامتی حکومت کی ترجیح ہے ، وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے تحت وزیر اعظم نے کابینہ کو باور کرایا کہ اس ملک میں اللہ تعالیٰ نے بڑی پوٹینشل دی ہے ،اس سے فائدہ اٹھایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے وزیر اعظم عمران خان کے بیانیہ سے اتفاق کیاہے ، دنیا میں وزیر اعظم کے بیانیے کوسراہا گیاہے ۔تمام مسائل کی جڑ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ نوجوانوں اور مزدوروں کوخصوصی مراعات دی جائیں گے ، غریبوں اور مسکینوں کیلئے لنگر خانے کھولے جائیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -