عمران خان کے دور میں بھارت نے ہم سے کشمیر چھین لیا ، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کے دور میں بھارت نے ہم سے کشمیر چھین لیا ، بلاول بھٹو زرداری
عمران خان کے دور میں بھارت نے ہم سے کشمیر چھین لیا ، بلاول بھٹو زرداری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان کے دور میں بھارت نے ہم سے کشمیر چھین لیا ،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈاکٹرز نے فریال تالپور کو ڈسچارج کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اسلام آباد پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈاکٹرز نے فریال تالپور کو ڈسچارج کرنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پہلے بھی اس قسم کے انتقامی رویوں کا مقابلہ کیاہے اور کررہے ہیں ، ہمارے لئے یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے ۔ میں نے کل بھی کہا تھا کہ جن لوگوں میںغیرت نہ ہو ،وہی بزرگوں اور عورتوں کے پیچھے پڑتے ہیں اور اس حکومت میں غیرت نہیں ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ اس موقع پر ہم کو مسئلہ کشمیر پر ایک متفقہ پیغام بھیجنا چاہئے تھا لیکن حکومت صرف سیاسی مخالفین کو نشانہ بنارہی ہے یہ وہی لوگ ہیں جوکہتے ہیں کہ سلیکٹڈ نہ کہو، پیپلز پارٹی دباﺅ میں نہیں آئے گی اور اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری زبان بندی نہیں کرسکتی ، عمران خان کے دور میں بھارت نے ہم سے کشمیر چھین لیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -