چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سینیٹر مشاہد اللہ خان کی عیادت کیلئے  ہسپتال  پہنچ گئے

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سینیٹر مشاہد اللہ خان کی عیادت کیلئے  ...
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سینیٹر مشاہد اللہ خان کی عیادت کیلئے  ہسپتال  پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان  آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سینیٹر مشاہد اللہ خان کی عیادت کیلئے قائد اعظم ہسپتال اسلام آباد پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ خان مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔چیرمین سینیٹ نے کچھ وقت سینٹر مشاہد اللہ خان کے ساتھ گزارا اورڈاکٹروں سے  انکے علاج سے متعلق  دریافت کیا اور ان کو بہترین طلبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سینیٹر مشاہد اللہ خان کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری کی گئی ، سینیٹر مشاہد اللہ خان کے صاحبزادے ڈاکٹر افنان اللہ خان نے ٹوئٹر پر اپنے والد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا  کہ جمعرات کی صبح ان کے والد کا ہرنیا کا آپریشن کیا گیا ہے، جو اللہ کی مہربانی سے کامیاب رہا ہے اور  اب وہ  تیزی سے روبصحت ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کی صحتیابی کی دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -