گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں کتنے ٹریفک حادثات ہوئے اور کتنے بدقسمت افراد جان کی بازی ہار بیٹھے؟اعداد و شمار سامنے آ گئے

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں کتنے ٹریفک حادثات ہوئے اور کتنے بدقسمت ...
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں کتنے ٹریفک حادثات ہوئے اور کتنے بدقسمت افراد جان کی بازی ہار بیٹھے؟اعداد و شمار سامنے آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آْنلائن) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 941روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 14افراد جاں بحق جبکہ1049افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،397معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

پنجاب ایمرجنسی سروس کی  جانب سے جاری ہونے والے  اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 479ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور25،مسافر464اور120پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ236ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت251متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 95حادثات میں 105متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان75حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1063متاثرین میں 882مرد اور181خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 214افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور603فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ246زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 790موٹر سائیکلز،108آٹو رکشے،72موٹر کاریں ، 34 وین،17مسافربسیں،25ٹرک اور129دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔