کیا کشمیر کا سودا کیا گیا؟ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کشمیر کو پاکستان کے نقشے سے نکال دیا

کیا کشمیر کا سودا کیا گیا؟ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ...
کیا کشمیر کا سودا کیا گیا؟ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کشمیر کو پاکستان کے نقشے سے نکال دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ’گرین اینڈ کلین لاہور‘ مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کیلئے لگائے جانے والے بینرز میں پاکستان کا نقشہ دیا گیا ہے لیکن اس نقشے میں سے مقبوضہ کشمیر کو غائب کردیا گیا ہے۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور لاہور پریس کلب کے اشتراک سے ’ گرین اینڈ کلین لاہور‘ مہم چلائی جارہی ہے ۔ اس مہم کیلئے بینرز کی چھپوائی کیلئے تعاون فائیو سٹار فوم کمپنی نے کیا ہے۔ مہم کی آگاہی کیلئے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کی سڑکوں پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر ’ گرین پاکستان‘ کا نقشہ بنایا گیا ہے۔ بینرز پر لگے ہوئے اس نقشے کی سب سے اہم بات اس سے کشمیر کا غائب ہوجانا ہے۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی و ریسرچ سکالر امجد حسین بخاری نے بینرز چھپوانے والوں کی کم علمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی آرٹیکل 370 کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ پنجاب گورنمنٹ نے اس کو تسلیم کرنے کا عملی آغاز کرتے ہوئے کشمیر کو پاکستان کے نقشے سے نکال دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس نے بھی جانے انجانے میں بھارتی بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کی ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -