ایاز امیر نے پاکستان کو بھارت کے سامنے بے بس قراردیدیا

ایاز امیر نے پاکستان کو بھارت کے سامنے بے بس قراردیدیا
ایاز امیر نے پاکستان کو بھارت کے سامنے بے بس قراردیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ ہم بے بس ہوگئے ہیں ، بھارت کوجو جواب دینا چاہئے تھا نہیں دیا گیااور وہ دہشگردٹھیک تھے جومقبوضہ کشمیر میں جا کر اپنی جانوں کی قربانی دیتے تھے ، ہمت تو ان تنظیموں اور بیس کروڑ پاکستانی قوم نے دکھائی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیرنے کہا کہ ہم آج اپنی اخبارات نہرو کوکوٹ کررہے ہیں خواہ ان کے الفاظ اچھے لگیں یا برے لگیں لیکن جس قسم کی پوزیشن وزیر اعظم کی طرف سے پارلیمان میں لی جانی چاہئے تھی نہیں لی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جس قسم کا احتساب کیا جارہا ہے اس حوالے سے بھی تحفظات ہیں، میر ی فیصل آباد میں کئی لوگوں سے بات ہوئی ہے ، مجھے بتایا گیاہے کہ رانا ثنااللہ پر کوئی بھی الزام لگایا جاسکتا ہے لیکن ان پر منشیات کا الزام نہیں لگایا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن عمل اس لئے ہورہاہے کہ وہ 18سال کھڑے رہے ہیں اور پاکستان سے کہا جارہاہے کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے کر آﺅ۔

ایاز امیر کا کہناتھا کہ ہم بے بس ہوگئے ہیں ، بھارت کوجو جواب دینا چاہئے تھا نہیں دیا گیااور وہ دہشگردٹھیک تھے جومقبوضہ کشمیر میں جا کر اپنی جانوں کی قربانی دیتے تھے ، ہمت تو ان تنظیموں اور بیس کروڑ پاکستانی قوم نے دکھائی ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -