اوگرا نے ایل این جی 57 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اوگرا نے ایل این جی 57 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ...
اوگرا نے ایل این جی 57 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آنلائن) اوگرا نے ایل این جی 57 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل این جی 57 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے قیمت 11.1 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے صارفین کیلئے قیمت میں 54 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔سوئی سدرن کے صارفین کیلئے قیمت بھی 11.1 ڈالر مقرر کی گئی ہے،قیمتوں کا تعین اگست 2019 کیلئے کیا گیا ہے،سوئی ناردرن کی پرانی قیمت 11.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ سوئی سدرن کی پرانی قیمت 11.35 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔