پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں اضافی چارج کی بجائے مستقل تقرریاں کر نے کا فیصلہ 

پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں اضافی چارج کی بجائے مستقل تقرریاں کر نے کا ...
پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں اضافی چارج کی بجائے مستقل تقرریاں کر نے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن  لائن)پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کے ایکٹ میں موجود تمام سیٹوں پر اڈہاک اور اضافی چارج کی بجائے مستقل تقرریاں کر نے کا فیصلہ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو3ماہ میں تقرریاں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے لاہور سمیت پنجاب کی دیگر یونیورسٹیوں میں رجسٹرار،خزانچی اور آڈیٹر سمیت دیگر پوسٹوں پر ایڈہاک اور اضافی چارج کےمعاملات سامنے آنے کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور پنجاب کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام پوسٹوں پر ریگولر افسران کی تقرریاں کی جائیں اور تمام پوسٹوں پر آئینی و قانونی رولز کے مطابق  بھرتیاں کی جائیں اور بھرتی کا عمل3ماہ کے اندر اندر ہر صورت مکمل ہونا چاہیے اور جو یونیورسٹیز اس ڈیڈ لائن کے مطابق کام نہیں کر یں گی انکے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائیگا۔