’مودی سرکار کے اقدام سے وادی میں تشدد بڑھے گا اور ۔۔۔ ‘آرٹیکل 370 کے خاتمے پر ’ را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

’مودی سرکار کے اقدام سے وادی میں تشدد بڑھے گا اور ۔۔۔ ‘آرٹیکل 370 کے خاتمے پر ...
’مودی سرکار کے اقدام سے وادی میں تشدد بڑھے گا اور ۔۔۔ ‘آرٹیکل 370 کے خاتمے پر ’ را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے کشمیر کی خود ارادیت پر حملہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف ردعمل ضرور آئے گا اور مقبوضہ وادی میں تشدد بڑھے گا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں اے ایس دلت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خود ارادیت پر حملہ کیا ہے ، اس فیصلے کے خلاف ردعمل ضرور آئے گا، مودی سرکار کے اس اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں تشدد بڑھے گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کو کشمیر سے کرفیو اٹھا دینا چاہیے کیونکہ آگے عید آرہی ہے اورکشمیریوں کو عید منانے کا موقع دینا چاہیے۔
اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نفسیاتی طور پر سمجھتی تھی کہ کشمیر میں آرٹیکل 370 ہی سب کچھ ہے حالانکہ اس میں کچھ نہیں رکھا تھا تو اسے ہٹانے کی کیا ضرورت تھی۔
پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ’را‘ کے سابق سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور بھارت کو اس کا مثبت انداز میں جواب دینا چاہیے۔