حکومت نے کشمیر کی صورتحال پر تشکیل کردہ کمیٹی میں اہم اپوزیشن رہنما کو شامل کرنیکا فیصلہ کرلیا

حکومت نے کشمیر کی صورتحال پر تشکیل کردہ کمیٹی میں اہم اپوزیشن رہنما کو شامل ...
حکومت نے کشمیر کی صورتحال پر تشکیل کردہ کمیٹی میں اہم اپوزیشن رہنما کو شامل کرنیکا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے کشمیر کی صورتحال پر تشکیل کردہ جائزہ کمیٹی میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صدر،وزیر اعظم آزاد کشمیر اور گورنر گلگت بلتستان بھی کمیٹی میں شامل ہونگے ۔

وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری اعلامیہ کے مطابق کشمیر کی صورتحال پر تشکیل کردہ کمیٹی میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کو کمیٹی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی جائیگی ۔ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی وزیر اعظم کے حکم پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی ۔ وزیر اعظم اور صدر آزاد کشمیربھی کمیٹی میں شامل ہونگے ۔ کمیٹی کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیکر سفارشات مرتب کرے گی ۔

مزید :

قومی -