”افغان صدر اشرف غنی کی چھٹی ہوجائیگی“تجزیہ کار سلیم صافی کا دعویٰ

”افغان صدر اشرف غنی کی چھٹی ہوجائیگی“تجزیہ کار سلیم صافی کا دعویٰ
 ”افغان صدر اشرف غنی کی چھٹی ہوجائیگی“تجزیہ کار سلیم صافی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ اگر طالبان امریکہ معاہدہ ہواتو اس میں عبوری حکومت کی شق ضرور ہوگی جس کے نتیجے میں اشرف غنی کی چھٹی ہوجائیگی۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان اصولی اتفاق بہت پہلے چکا تھا ، طالبان کا مطالبہ یہ تھا کہ امریکی افواج افغانستان سے نکل جائیں۔ قطر میں مذاکرات کا دور شروع ہونے سے پہلے یہ خبریں تھی کہ طالبان چھ ماہ کا وقت دے رہے تھے اور امریکہ ڈیڑھ سال مانگ رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اب لگتاہے کہ امریکہ طالبان کے افغان حکومت سے مذاکرات کرنے کے مطالبے سے بھی دستبردار ہوگیا ہے، طالبان کے وفود ایران سمیت مختلف ممالک میں گئے ہیں ۔
سلیم صافی کا کہنا تھا کہ جب امریکہ انخلاءکااعلان کردے گا تو افغان حکومت کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ وہ طالبان امریکہ معاہدے کومان لے ،یہ افغان عوام کے لئے جتنی اچھی خبر ہے ، یہ خبر اتنی ہی افغان حکومت کوناگوار گزرے گی ۔ یہ بات ظاہر ہے کہ اگر طالبان امریکہ معاہدہ ہواتو اس میں عبوری حکومت کی شق ضرور ہوگی جس کے نتیجے میں اشرف غنی کی چھٹی ہوجائیگی ۔