’انڈیا مریم نواز کو قتل کرکے الزام پاک فوج پر لگانا چاہتا تھا اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا‘ زید حامد نے حیران کن دعویٰ کردیا

’انڈیا مریم نواز کو قتل کرکے الزام پاک فوج پر لگانا چاہتا تھا اس لیے انہیں ...
’انڈیا مریم نواز کو قتل کرکے الزام پاک فوج پر لگانا چاہتا تھا اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا‘ زید حامد نے حیران کن دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار زید زمان حامد نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زید حامد نے اپنے فالورز سے کہا ’ میں آپ کو ایک اندر کی خبر دینے جارہا ہوں، مریم نواز کو ان کی زندگی بچانے کیلئے گرفتار کیا گیا، بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔‘

زید حامد نے دعویٰ کیا کہ انڈیا نے مریم نواز کو ایک سیاسی ریلی کے دوران اسی طرح قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی جس طرح بینظیر بھٹو کو قتل کیا گیا تھا ۔ انڈیا مریم نواز کو اس لیے قتل کرانا چاہتا ہے تاکہ اس کا الزام پاک فوج پر عائد کیا جاسکے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ پورے ملک میں افراتفری پھیل جائے گی ۔ زید حامد نے کہا کہ اپنی گرفتاری پر مریم نواز کو شکرگزار ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ جمعہ کو انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 12 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -