مقبوضہ کشمیر میں ”آتش فشاں“ پھٹ سکتاہے ، برطانوی میڈیا نے خبردار کردیا

مقبوضہ کشمیر میں ”آتش فشاں“ پھٹ سکتاہے ، برطانوی میڈیا نے خبردار کردیا
مقبوضہ کشمیر میں ”آتش فشاں“ پھٹ سکتاہے ، برطانوی میڈیا نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی میڈیا نے خبر دار کیاہے کہ کرفیو کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آتش فشاں پھٹ سکتا ہے ، عید کے دنوں میں بارونق نظر آنے والا لال چوک ویران پڑا ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سرینگر میں کرفیو کاشکار شہریوں نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے ہماری آنکھیں کھول دی ہیں، بھارت نواز سیاستدان اب ہمارے رہنما نہیں ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ ہم آزادی کیلئے لڑنے والوں کی حمایت کریں گے ، ہمارے بچے کھڑکیوں سے جھانکتے ہیں تو فوجی اورہتھیار نظر آتے ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارت طاقت اور ہتھیار سے کشمیریوں کونہیں جیت سکتا ۔
کشمیریوں  کے خیالات اور گفتگو کے تناظر میں برطانوی میڈیانے دعویٰ کیاہے کہ سرینگر کا لال چوک جو عید کے دنوں میں بہت بارونق ہوتا تھا ۔ اس وقت ویرانے کامنظر پیش کررہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکے بعد ایک آتش فشاں پھٹ سکتا ہے ۔

مزید :

قومی -