بیٹری چوری کے الزام میں 2 بھائیوں پر برہنہ کرکے تشدد

بیٹری چوری کے الزام میں 2 بھائیوں پر برہنہ کرکے تشدد
بیٹری چوری کے الزام میں 2 بھائیوں پر برہنہ کرکے تشدد

  

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں بیٹری چوری کے الزام میں 2 بھائیوں پر برہنہ کرکے تشدد کیا گیا ہے۔

نواحی گاؤں جگوڑی میں گاڑی کی بیٹری چوری کا الزام عائد کرکے 2 بھائیوں کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بھارتی بیٹری ان کے کمر پر رکھ پورے علاقے میں گھمایا بھی گیا۔

واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا جس پر شناخت کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -مانسہرہ -