وبا کے دوران پاکستانیوں نے ایک منظم قوم ہونے کا ثبوت دیا,مشکل حالات کے باوجود۔۔۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے خوشخبری سنا دی
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےکہاہےکہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستانی قوم نے ایک منظم قوم ہونے کا ثبوت دیا جب کہ سمارٹ لاک ڈان پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
نجی ٹی وی کےمطابق گلگت بلتستان یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئےصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ اب دوسرے ممالک ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں, مشکل حالات کے باوجود معاشی حالات میں بہتری آرہی ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومتی پالسیوں کے باعث ملک میں اسٹاک ایکسچینج 40 ہزار کی حد عبور کر گیا جب کہ پچھلے سالوں کی نسبت تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون سے متاثرہ ایک کروڑ 69 لاکھ خاندانوں میں 200 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی۔