چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں شہریوں پربل بورڈ گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں شہریوں پربل بورڈ گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا
چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں شہریوں پربل بورڈ گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کراچی میں بل بورڈ گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

نجی ٹی وی کےمطابق کراچی میں گزشتہ روزہونے والی بارش کے دوران شاہراہ فیصل پرمیٹروپول کے قریب بل بورڈ سڑک پر آگرا تھا جس سے 2 موٹرسائیکل سوارزخمی ہوگئےتھے۔چیف جسٹس آف پاکستان نےمذکورہ واقعے کا نوٹس لےلیا ہےاوربل بورڈ پٹیشن کو 10 اگست کی سپلیمنٹری کاز لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ازخود نوٹس کی سماعت10اگست کوہوگی۔واضح  رہےکہ اس سےقبل سپریم کورٹ کراچی بھرسےبل بورڈ ہٹا نے کا حکم دے چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -