خلیفہ راشد سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

خلیفہ راشد سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت آج ملک بھر میں عقیدت و احترام ...
خلیفہ راشد سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیفہ سوم سیدنا  داماد رسول ﷺ حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت آج 18 ذی الحجہ بمطابق 9 اگست 2020 ء بروز اتوار ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک کے تمام شہروں میں مختلف دینی و مذہبی جماعتیں اور تنظیمیں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات میں مقررین امیر المومنین سیدنا حضرت عثمان  غنیؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، بے مثال فتوحات اور سخاوت و شجاعت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔

سیدناحضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے 24 ھجری میں نظام خلافت کو سنبھالا،حضرت عثمان غنیؓ خلیفہ مقر ر ہوئے تو شروع میں آپ نے 22 لاکھ مربع میل پر حکومت کی. مختلف ممالک کو فتح کر کے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فوج کو جدید عسکری انداز میں ترتیب دیا.حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ نے عظیم صفات سے مُتصف فرماکر صحابہ میں ممتاز فرمایا جو اُن ہی کا حصہ ہے ۔حضرت عثمان  غنیؓ  حیاکا ایساپیکر تھے کہ فرشتے بھی آپ سے حیا کرتے تھے ۔آپ عشرۂ مُبشرہ میں سے ہیں جن کو رسول اللہ ﷺ نے دنیا میں جنت کی بشارت دی۔حضور نبی کریم ﷺ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ سے بے حد محبت کرتے تھے۔حضرت عثمان   غنیؓ  نبی کریمﷺ کےدوہرے داماد تھے اور اسی سبب آپ کو "ذوالنورین" کہا جاتا ہے۔

حضرت عبداﷲ بن عمر ؓ روایت کرتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ میری امت میں سے سب سے زیادہ حیا دار عثمان بن عفان ہے،اس حدیث کو ابو نعیم نے روایت کیاہے۔حضرت عثمان غنیؓ کاسلسلۂ نسب پانچویں پُشت میں عبدِ مناف پر رسول اللہ ﷺسےجاملتاہے۔حضرت عثمان غنیؓ کی نانی رسول اللہﷺ کی سگی پھوپھی اور رسول اللہﷺْ کے والدحضرت عبداللہ کی جڑواں بہن تھیں، اس رشتے سے بھی آپ رسول اللہﷺْکےقریبی رشتے دار تھے۔اللہ تعالیٰ نےحضرت عثمان غنیؓ  کوخوب مال عطافرمایاتھااور وہ اس مال میں سےبہت زیادہ سخاوت فرماتے تھے، اس لئے اللہ کے آخری رسولﷺ نے آپ کو "غنی" کا لقب عطا فرمایا۔حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی کا ہر پہلو نہ صرف مسلمانوں بلکہ عالمِ انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔

مزید :

روشن کرنیں -