علامہ طاہر اشرفی نجی دورے پر سعودی عرب گئے ،بے بنیاد افواہوں سے گریز کیا جائے:ترجمان پاکستان علما کونسل

علامہ طاہر اشرفی نجی دورے پر سعودی عرب گئے ،بے بنیاد افواہوں سے گریز کیا ...
علامہ طاہر اشرفی نجی دورے پر سعودی عرب گئے ،بے بنیاد افواہوں سے گریز کیا جائے:ترجمان پاکستان علما کونسل

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد والمدارس کے صدر علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی گذشتہ روز سعودی ایئر لائن کے طیارے سے نجی دورہ پر سعودی عرب گئے ہیں ،علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کا ذاتی نوعیت کا یہ سفر پہلے سے طے شدہ اوراس کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان علما کونسل کے ترجمان مولانا محمد اشفاق پتافی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں اور اس سلسلہ میں بے بنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جانا چاہئے،علامہ حافظ طاہر اشرفی نہ کسی شخصیت کا پیغام لے کر گئے ہیں اور نہ ہی پاکستان اور سعودی عرب کے حالات میں اس طرح کی کشیدگی موجود ہے،لہذا علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے نجی ٹی وی چینلز پر نشر کی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کا ذاتی نوعیت کا یہ سفر پہلے سے طے شدہ اوراس کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -